: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مرکزی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول
(ایل او سی) کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے فوجیوں کو یقین دہانی کرائی کہ پورا ملک اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔مسٹر جیٹلی جو یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر
انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس (ایس کے آئی سی سی) میں
جمعرات سے جاری گڈس
اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کے 14 ویں اجلاس کی صدارت کرنے کے
سلسلے میں آئے ہوئے ہیں، کو فوج کے سینئر افسران نے 17 مئی کو سری نگر
پہنچنے کے ساتھ ہی تفصیلی بریفنگ دی تھی۔وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسٹر جیٹلی نے آج شمالی کشمیر میں رام پور سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔